(روزنامہ جرأت)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احسن خان نے گانا گا کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔امریکا کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران احسن خان نے سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کے ساتھ شرکت کی۔
پروگرام میں ان کے مداح بھی موجود تھے،جنہوں نے دونوں اداکاروں کے ساتھ گپ شپ بھی کی جب کہ اسی دوران احسن خان نے اپنے مشہور ڈرامے کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک(او ایس ٹی) گایا۔
وائرل ویڈیو میں اداکار کو ‘جب تو یاد آئے’ گاتے سنا جاسکتا ہے۔احسن خان نے اپنی آواز کا ایسا جادو چلایا کہ ان کے مداح حیران رہ گئے جب کہ گانے سے بھی خوب محظوظ ہوئے۔اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔




