(روزنامہ جرأت)امریکا میں کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور نے میری لینڈ کے ایک ٹرک اسٹاپ پر لگے لاٹری وینڈنگ مشین پر قسمت آزمائی کی اور سڑکوں پر سفر کے دوران ہی ایک لاکھ ڈالر جیت لیے۔ٹرک ڈرائیور نے میری لینڈ لاٹری کے حکام کو بتایا کہ وہ مغرب کی جانب واپسی سے پہلے سیسِل کاؤنٹی میں مختصر وقفہ کر رہا تھا، جب اس کی نظر پائلٹ ٹریول سینٹر کے ٹرک اسٹاپ پر موجود لاٹری وینڈنگ مشین پر پڑی۔اس موقع پر اس نے قسمت آزمانے کا سوچا۔ڈرائیور نے 25 ڈالر کا کراس ورڈ اسکریچ-آف ٹکٹ خریدا۔
اس نے بتایا کہ اس ٹکٹ کے انتخاب کی وجہ اس کی کراس ورڈ سے رغبت تھی۔ بعد ازاں اسی ٹکٹ سے ان کا ایک لاکھ ڈالر کا سیکنڈ ٹائر کا انعام بھی نکل آیا۔چونکہ ٹرک ڈرائیور باقاعدگی کے ساتھ لاٹری نہیں کھیلتا اس لیے اس نے اپنی جیت کو نو آموز کی قسمت قرار دیا۔اس نے بتایا کہ جیتی گئی رقم نئے گھر کی ڈاؤن پیمنٹ دینے کے لیے استعمال کی جائے گی۔




