mominaiqbalsaqibchaddhar

لیگی رہنما ثاقب چدھڑ، مومنہ اقبال کیس میں اہم پیش رفت، اداکارہ کے ’متوقع شوہر‘ کیخلاف مقدمہ درج

(روزنامہ جرأت)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ پنجاب پولیس نے چنیوٹ میں ثاقب چدھڑ کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے کا مومنہ اقبال کے متوقع شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔رپورٹ کے مطابق 17 مئی کو تھانہ بھوانہ پولیس نے ثاقب چدھڑ کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق موبائل نمبر سے ثاقب چدھڑ کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔وکیل ثاقب چدھڑ کے مطابق مومنہ اقبال کے متوقع شوہر کے خلاف مقدمہ درج ہے اور پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ موبائل نمبر پاکپتن کی رہائشی حلیمہ نامی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ یاد رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔مومنہ اقبال کے کیس کی پیروی کرنے والی ان کی بہن رمشا اقبال نے کہا کہ ہم اس معاملے کو میڈیا پر زیادہ اجاگر نہیں کرنا چاہتے، ہم نے مشکلات کا سامنا کیا لیکن حمایت بھی حاصل ہوئی اور حکومت کی طرف سے سیکیورٹی بھی ملی، مومنہ اقبال کے سسرال والوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی گئی، کیونکہ اُنہیں بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مومنہ کی شادی محمد حمزہ حبیبی سے ہو رہی ہے اور نکاح یکم جون کو ہو گا، یہ شادی خاندان کی رضا مندی سے طے ہوئی ہے اور مومنہ کے ہونے والے شوہر ہمارے رشتے دار نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں