(روزنامہ جرأت)پولیس نے مری میں المناک حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سیاحوں کی وین کو حادثے کے بعد مفرور ڈرائیور کو موٹر وے پولیس نے گرفتار کیا۔ترجمان نے بتایا کہ مفرور ڈرائیور کو خفیہ اطلاع پر پمز اسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے جسے مری پولیس کےحوالے کردیا گیا جب کہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے مری میں سیاحوں کی وین حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 10 سیاح جاں بحق ہوئے۔اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی وین حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ڈپٹی کمشنرکے مطابق مسافر وین میں سوار 23 افراد کا تعلق ملتان سے تھا، مسافر رات 2 بجے ملتان سے مری کے سفر پر نکلے تھے، گاڑی اوور اسپیڈ ہونے کے باعث سائیڈ دیوار سے جاٹکرائی جس سے گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور سلائیڈنگ دروازہ بھی لاک ہوگیا تھا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




