(روزنامہ جرأت)بالی وڈ کے نواب سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ساتھ مذہب پر کھل کر گفتگو کرتا ہوں اور انہیں وہی سکھاتا ہوں جو مجھے میری ماں نے سکھایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ میں زیادہ مذہبی نہیں ہوں لیکن میری ماں نے جو مجھے سکھایا میں نے اپنے بچوں کو بھی وہی سکھایا ہے کہ خدا ایک ہے۔
سیف علی خان کے مطابق میں نے ایسے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی جہاں مختلف مذاہب کی تعلیمات اور تہواروں کا احترام کیا جاتا تھا، میں ایسے اسکولوں میں پڑھا جہاں دن کا آغاز چرچ میں عبادت سے ہوتا تھا، میں نے ایک بار یہ کہہ کر بچنے کی کوشش کی کہ میرا مذہب مختلف ہے، لیکن پھر ہمارے لیے ایک مولوی صاحب کو بلا لیا گیا، اس لیے وہ بہانہ بھی کام نہ آیا۔سیف کا کہنا تھا کہ میرے بچے نماز پڑھیں گے، اسی طرح دوسرے مذاہب کی عبادات میں بھی شریک ہونگے اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی منائیں گے۔یاد رہے کہ سیف علی خان نے دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں سے شادیاں کیں، سیف اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، اداکار سیف علی خان کی عمر 53 برس جب کہ کرینہ 44 برس کی ہیں، جوڑے کے ہاں دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔
اس سے قبل سیف نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، امریتا سیف سے 13 سال بڑی تھیں، ان کے دو بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں تاہم سیف اور امریتا سنگھ کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔




