(روزنامہ جرأت)اداکار و میزبان فضا علی نے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس پر اداکار و ہدایتکار یاسر اور دانش نواز کا ردعمل خوب وائرل ہو رہا ہے.اس حالیہ ویڈیو میں فضا علی پارک میں اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں فضا علی اپنے شوہر کے کندھے پر سر رکھتی ہیں، جس کے بعد اعجاز خان انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھا لیتے ہیں۔
دانش اور یاسر نے بھی اس ہی ویڈیو کو بےحد مزاحیہ انداز میں ری کری ایٹ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس پر بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔اس ویڈیو میں یاسر اور دانش نے فضا علی اور ان کے شوہر جیسے کپڑے زیب تن کیے ہیں اور بلکل فضا علی کے شوہر کی طرح دانش نواز نے یاسر نواز کو اپنی کمر پر اُٹھا رکھا ہے۔
یاد رہے کہ دوسری شادی کے بعد سے فضا علی کی شوہر اعجاز خان کیساتھ کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔




