(روزنامہ جرأت)سانحۂ کاہنہ کے بعد پورا علاقہ غم کی تصویر بنا ہوا ہے۔ فضا سوگوار ہے ہر آنکھ اشکبار ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 2 بچوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔دونوں بچوں عبداللہ اور ارحم کی نماز جنازہ مقامی جناز گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سانحے میں جاں بحق 14 میں سے 11 بچے بچیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، گزشتہ رات علی، دعا، ارتضیٰ ، رمشا ، عبداللہ، ایمان فاطمہ اور عروج فاطمہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تھی، آج صبح ماہ نور اور تسبیح شہزاد کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔گزشتہ رات سات بچوں اور بچیوں کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا تھا۔ آج بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جنازہ گاہ پہنچ رہی ہے۔المناک سانحے کے باعث علاقے میں دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں جبکہ سوگ کی کیفیت ہر طرف نمایاں ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




