(روزنامہ جرأت)پاکستان کی ایورگرین اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ماہ نور بلوچ جو پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور سے اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مقبول ہیں، حال ہی میں ہدایت کار فہیم برنی کے ساتھ نظر آئیں۔وائرل تصاویر میں اداکارہ سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس ہیں جب کہ انہوں نے اپنے بال بھی بوب کٹ انداز میں تراش رکھے ہیں۔تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نئے لک پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔
کئی صارفین نے عرصے بعد اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی صحت کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں۔




