(روزنامہ جرأت)سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کرا دیا،اب ایک ہی ویزے پر سال بھر میں جتنی بار چاہیں عمرہ کریں .سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق ویزے کے تحت زائرین ایک سال کے دوران متعدد بار سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے.ویزے کے تحت زائرین مجموعی طور پر 90 دن تک قیام کر سکیں گے.ویزا اجرا کی تاریخ سے 365 دن تک مؤثر ہوگا.ویزے کے ذریعے حج سیزن کے دوران سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا.
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



