(روزنامہ جرأت)کراچی میں سرکاری کالجوں کے انٹرمیڈیٹ داخلوں کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجوں میں طلبہ کے داخلوں کی لسٹ جاری کردی۔سرکاری کالجوں میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کیلئے فہرست جاری کردی گئی ہے اور پسندیدہ کالج کیلئے میرٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل کالجز کے مطابق سندھ میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، کراچی سے سب سے زیادہ 98 ہزار 646 طلبہ نے داخلے کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ طالب علم 31 جولائی تک اپنا داخلہ کنفرم کردیں تاکہ ایڈمیشن کا مرحلہ مکمل ہوسکے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




