(روزنامہ جرأت)جنوبی افریقا کے علاقے سیبینزا (Sebenza) میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےدو بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہفتے کی شام چاروں افراد گھر واپس جا رہے تھے کہ سگنل پر کار سوار افراد نے دونوں طرف سے فائرنگ کردی جس سے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے متعدد خول قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی افریقا میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



