DGISPR

ملک میں مجموعی طور پر 40 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جا چکے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(روزنامہ جرأت): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ بات چیت کا راستہ ختم ہوچکا، اب دہشت گردوں کو ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا پھر ہم انہیں ختم کر دیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گزشتہ 5سال کے دوران انسداد دہشتگردی کے لیے مجموعی طور پر 40ہزار 348 انٹیلی جنس بیسٹ آپریشنز کیے گئے جس میں 2ہزار84 دہشت گردوں کا ہلاک کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان میں 31ہزار 80 اور کے پی میں 7ہزار 177 آہریشن کیے گئے، پاکستان کے دیگر علاقوں میں 2ہزار 91 آئی بی اوز کیے گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 2026 میں دھماکوں کے 28 واقعات ہوئے جن میں زیادہ تر افغانی شامل ہیں،
پاکستان میں آئین و قانون سب کے لیے یکساں ہے، آئین و قانون کے مطابق سب معاملات کو دیکھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں