L N G price

ایل این جی کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ کر دیا گیا

(روزنامہ جرأت)ایل این جی کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کیلئے ایل این جی کی سیل پرائس میں 6.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت فروخت 25.83 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 25.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کو جولائی میں ایل این جی کے 5 مہنگے اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنا پڑے جس کے نتیجے میں جون کے مقابلے میں جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت فروخت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں