ig kp

کبل تھانہ حملے میں خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی: آئی جی کے پی

سوات:(روزنامہ جرأت) آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا ہےکہ کبل تھانے حملے میں خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے۔سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ کبل تھانا دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں گے، شہید پولیس اہلکاروں کو شہدا پیکج دیا جائے گا۔آئی جی کے پی نے کہا کہ خدشہ موجود تھاجس کے باعث سخت سیکیورٹی انتظامات کیےگئے تھے، پولیس جوانوں نے خودکش حملہ آور کو روکا جس پر دھماکا ہوا۔ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے، اس میں مزید بہتری لائیں گے، دہشتگردوں کی تشکیل ہوتی رہتی ہے لیکن وہ ایک جگہ پر نہیں رہتے، دہشتگردوں کا پیچھا کر رہے ہیں، انہیں دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے۔آئی جی کے پی نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں