kashmir naghma ispr

یومِ استحصالِ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ ’آزادی‘ جاری

(روزنامہ جرأت)5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمہ ’آزادی‘جاری کر دیا۔
یہ نغمہ گلوکار واجد سعید کی آواز میں پیش کیا گیا ہے، جو کشمیری عوام کے جذبات، امنگوں اور جدوجہد کی ترجمانی کرتا ہے۔
نغمے کے بول ’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے‘ کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ دل کو چھو لینے والے بول اور ولولہ انگیز دھن امید، استقامت اور عزم کے احساس کو نمایاں کرتے ہیں۔
اس نغمے میں اہلِ کشمیر کی ثابت قدمی، اُمید اور اپنے حق کے لیے جاری جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کے ذریعے کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔نغمے میں جنت نظیر وادیٔ کشمیر میں بھارتی قتل و غارت اور خواتین و بچوں پر ہونے والے بہیمانہ مظالم کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے کشمیری عوام کو درپیش حالات کی عکاسی کی گئی ہے۔آج کے دن پورا پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کررہا ہے اور اس مؤقف کا اعادہ بھی کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں