pm visit to saudi arabia

وزیر اعظم آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

(روزنامہ جرأت)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آج شام سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اور خطے کی صورت حال پرگفتگو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں