broad peak incident

براڈ پیک حادثہ: مزید 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئیں

(روزنامہ جرأت)براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والے مزید 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئیں۔چند روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 10کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے مزید 3کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال کربیس کیمپ پہنچا دی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نیپالی کوہ پیما کی لاش بھی بیس کیمپ پہنچا دی گئی جس کی آخری رسومات برطانیہ میں ادا کی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ کوہ پیماؤں کی لاشیں 5 ہزار میٹر پر دشوار مقام پر تھیں، لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے آج اسکردو لایا جائےگا۔اس کے علاوہ لاپتا 2کوہ پیماؤں کی لاشیں نہیں مل سکیں جن میں پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور خاتون کوہ پیما شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں