petrol pumps association supports transporters strike

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

(روزنامہ جرأت)آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا موقف بالکل درست ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کی عوام کی آواز ہے۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔دوسری جانب وفاقی حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال شروع کر دی ہے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق جمعے کو وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتیں سنجیدہ نہیں ہیں، اسی لیے ہڑتال کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ 8 اگست سے شروع ہونے والی یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں