lionel messi

اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

(روزنامہ جرأت)ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں میسی نے انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کا اعلان کیا۔39 سالہ میسی نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک تکلیف دہ فیصلہ ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ یہ اس فیصلے کا بالکل صحیح وقت ہے.خیال رہےکہ رواں سال فیفا ورلڈ کپ میں میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے مسلسل دوسری مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم اسے فائنل میں اسپین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
میسی نے ارجنٹینا کی جانب سے مجموعی طور پر 207 میچز کھیلے اور 125 گول اسکور کیے، وہ ارجنٹینا کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سےزیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ارجنٹینا نے میسی کی قیادت میں 2022 میں قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں