asif ali zardari

صدر مملکت آصف علی زرداری وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: (روزنامہ جرأت)صدر مملکت آصف علی زرداری لندن سے پاکستان پہنچ گئے۔ ایوان صدر حکام کا بتانا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ برطانیہ مکمل کرکے لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل لندن سے وطن واپسی پر طبیعت کے سوال پر صدر زرداری نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے ، لندن میں اچھا وقت گزرا ہے۔
صدر زرداری کو گزشتہ روز وطن واپس آنا تھا، تاہم برطانیہ میں ائر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ان کی وطن واپسی مؤخر ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ صدر آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی برطانیہ میں ملاقات کی تھی جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی لندن میں صدر پاکستان سے ملے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں