(روزنامہ جرأت)پاکستان میں 2026 کا چوتھا پولیو کیس سامنے آگیا، جو جنوبی خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں رپورٹ ہوا ہے۔ اس تازہ مصدقہ کیس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ بنوں ڈویژن میں رواں سال اب تک پولیو کے 3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی مسائل کے باعث بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی متاثر ہوتی ہے۔ متاثرہ یونین کونسل نُرار میں 2025 سے پولیو ٹیمیں مسلسل نہیں پہنچ سکیں اور حفاظتی ٹیکوں کی عدم دستیابی کے باعث نُرار یونین کونسل کا بچہ پولیو کا شکار ہوا ہے۔یاد رہے کہ نئی انسداد پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک شروع ہوگی، جس میں 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔




