راولپنڈی: (روزنامہ جرأت)اڈیالہ جیل کا قیدی اویس احمد اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا۔پولیس کے مطابق 40 سالہ قیدی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی، قیدی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران وہ دم توڑگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ قیدی کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ نائن سی کے تحت مقدمہ درج تھا۔




