forces operation in chaghi and panjgor

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

(روزنامہ جرأت)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 11 دہشتگرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نےآپریشن ردالفتنہ 3کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں جہاں ضلع پنجگور اور چاغی میں فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پنجگورکے علاقےگوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں5 دہشتگرد مارے گئے جب کہ امین آباد اور سیاہ چنگ میں آپریشنز کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے چاغی کے علاقے امین آباد اور سیاہ چنگ میں دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کیں جہاں ہلا ک دہشتگردوں کےقبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں