asim munir met prince khalid bin salman

فیلڈ مارشل اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، سعودیہ پر حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

مکہ مکرمہ:(روزنامہ جرأت) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تصویر جاری کی۔سعودی وزیر دفاع نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا، اس دوران سعودیہ میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیردفاع نے کہا کہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں