اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کرا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کانفرنس روم میں ملاقات 55 منٹ تک جاری رہی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔جیل ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد دونوں کو اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔




