foriegn girl victim of gang rape was married in jehlum

گینگ ریپ کا شکار غیر ملکی خاتون کی جہلم میں شادی کا انکشاف، طلاق نامہ منظر عام پر آگیا

(روزنامہ جرأت)گینگ ریپ کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا کی ماضی میں پاکستان کے شہر جہلم میں شادی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ اس کا طلاق نامہ منظر عام پر آگیا۔زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا کا طلاق نامہ منظر عام پر آگیا۔ دستاویز کے مطابق ڈیانا کی شادی 12 فروری 2025 کو سرائے عالمگیر جہلم میں ہوئی تھی۔طلاق نامے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی ڈیانا کو تین طلاقیں دے دیں۔ دستاویز کے مطابق شوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ازدواجی زندگی محبت اور الفت کے ساتھ جاری نہیں رکھ سکتا۔طلاق نامے میں شوہر کی جانب سے طلاق کی باقاعدہ تحریری تصدیق موجود ہے۔ دستاویز میں طلاق کو اسلامی اصولوں اور پاکستانی قانون کے مطابق قرار دیا گیا ہے، جبکہ عدت مکمل ہونے پر ڈیانا کو دوسری شادی کرنے کی اجازت کا بھی ذکر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں