petrol price decrease

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

(روزنامہ جرأت)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول 14 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں