achakzai directs opposition to give a conditional response to the prime ministers offer

اچکزئی کی اپوزیشن کو وزیراعظم کی پیشکش کا مثبت جواب دینے کی ہدایت

اسلام آباد: (روزنامہ جرأت)وزیراعظم کی جانب سے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش پر محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت جاری کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپوزیشن کو ایک بار پر احتجاج روکنے اور مذاکرات کی دعوت دی ہے جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوایا ہے جس میں کہا ہے کہ اگرحکومت رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت کے رابطے پر پہلی شرط عمران خان سے ملاقات کی ہونی چاہیے، ان کی بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیشرفت کا آغاز کرسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر بانی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی، بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کا سوچا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں