successful operation by security forces

سیکیورٹی فورسز کی پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک

(روزنامہ جرأت)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 خوارج کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف شمالی وزیرستان اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوئے ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں بھی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کی گئی اور مستونگ میں فتنہ الہندوستان 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں