one day worldcup 2027

ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ

(روزنامہ جرأت)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی بیلٹ رجسٹریشن میں اب تک 44 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کر لی ہے، 12 دنوں میں 1 کروڑ 50 لاکھ 83 ہزار سے زائد ٹکٹس کی درخواستیں آچکی ہیں۔آئی سی سی بیلٹ میں 142 ملکوں سے درخواستیں آئی ہیں، شائقین کرکٹ 21 نومبر تک آئی سی سی بیلٹ میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں