balochistan security forces conduct operation in washuk

بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

(روزنامہ جرأت)بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واشک کے علاقے پلانتک میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 4 دہشتگرد زخمی ہوئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد عوام کو لوٹنے، اور خوف وہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں