woman on scooter assault case

اسکوٹی سوار خاتون پر تشدد کا واقعہ، ملزم نے معاملے کو غلط فہمی قرار دے دیا

لاہور: (روزنامہ جرأت)لاہور میں اسکوٹی سوار خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے موٹر سائیکل سوار ملزم نے تفتیشی ٹیم کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا۔ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ معلوم نہیں تھا سکوٹی پر لڑکی سوار ہے، راستے نا دینے پر سارا معاملہ ہوا۔تفتیشی ٹیم کو بیان میں ملزم نے بتایا کہ لڑکی نے جینز اور ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، جب واقعہ ہوا اس کے بعد پتہ چلا لڑکی ہے، سارا معاملہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مزنگ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزم نے اسکوٹی پر سوار خاتون کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں