mike hesson with father

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد نے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا

(روزنامہ جرأت)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد نے بھی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان انگلینڈ کا میچ دیکھا۔مائیک ہیسن کے والد چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے ہیں، وہ کرکٹ کے ایک بڑے فین ہیں۔انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کا دلچسپ مقابلہ دیکھا۔اس موقع پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یہ ایک خاص رات تھی، ایک اسپیشل جیت کے موقع پر میرے والد بھی کراؤڈ میں موجود تھے۔مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر پیغام کے ساتھ والد کے ہمراہ تصویر بھی پوسٹ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں