راولپنڈی:(روزنامہ جرأت) اڈیالہ جیل میں خصوصی طبی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔ خصوصی طبی ٹیم میں پمز اسپتال کے ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر عارف اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مکمل طبی معائنے کے دوران فالو اپ چیکنگ کے ساتھ کچھ ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔




