(روزنامہ جرأت)نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز اسکول کے بچوں کی ایک دلچسپ حرکت نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔اسکول یونیفارم میں ملبوس بچوں کا ایک گروپ بظاہر کلاسز چھوڑ کر اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہوتا دکھائی دیا۔
بچے میچ دیکھنے کے ساتھ لنچ بھی کررہے تھے تاہم ان کی خوشی اس وقت گھبراہٹ میں بدل گئی جب اچانک کیمرہ ان کی جانب گھوم گیا۔کیمرے کو دیکھتے ہی بچوں نے ایک ایک کرکے اپنے چہرے چھپانا شروع کردیے جیسے وہ سوشل میڈیا پر پہچانے جانے سے بچنا چاہتے ہوں۔تاہم بچوں نے بتایا کہ ان کے والدین ان سے ناراضگی کا اظہار کرنے کے بجائے خوش ہوئے۔ ایک بچے کے والد نے اسے ویڈیو بھیج کر اس پر فخر کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے آخری روز شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت تھا۔




