کراچی:(روزنامہ جرأت) عالمی اور مقامی بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 629 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 300روپے کے اضافے سے 3لاکھ 85ہزار 436 روپے اور 10 گرام قیمت 1ہزار 115روپے کے اضافے سے 3لاکھ 30ہزار 449روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 48سینٹس کی کمی سے 42ڈالر 09سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 49روپے کی کمی سے 4ہزار 687روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 41روپے کی کمی سے 4ہزار 018روپے کی سطح پر آگئی۔




