(روزنامہ جرأت)مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اہم مذاکرات آج اسلام آباد میں شروع ہوگئے جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے سیاسی اور عسکری وفود شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اعلیٰ عسکری حکام مذاکرات میں شریک ہیں۔اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ، علاقائی سلامتی کی صورت حال، مشترکہ دفاعی حکمت عملی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں ہونے والے یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام اور تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔قبل ازیں جمعرات کو تینوں ممالک کے کمیٹی کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں کل کے اجلاس کےلیے ایجنڈا طے کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی وفود کی آمدورفت کے سلسلے میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر مختلف اوقات میں ڈائیورشنز ہوں گی۔




