کاروبار کی دنیا

اس کیٹا گری میں 534 خبریں موجود ہیں

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے…

آئی ایم ایف مذاکرات؛ ایف بی آر کو 2 ہفتوں میں 1100 ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش

اسلام آباد:آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے تناظر میں ایف بی آر کو 2 ہفتوں میں 1100 ارب روپے اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے میں…

مسلسل اڑان کے بعدسونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی ;عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہونے کے بعد نئی قیمت 3 ہزار 618 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ…

حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار روپے تک جا پہنچا

لاہور کی چھوٹی مارکیٹوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کا سرکاری نرخ 1810 روپے مقرر کیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود…

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی اُڑان جاری؛ انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اُڑان کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 121 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس…

وفاقی حکومت کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی : ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک نےجون 2025 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں۔ اعداد وشمارکے مطابق وفاقی حکومت کا قرض…

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کا آغاز بازارِ حصص میں شان دار پیش رفت کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس…

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے شاندار تیزی رہی، انڈیکس کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے شاندار تیزی رہی، جس کے نتیجے میں کاروباری دنوں میں انڈیکس کے تمام ریکارڈزٹوٹ گئے۔ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین میں اقتصادی پیشرفت، سی پیک فیز ٹو کے آغاز اور نئے سرمایہ کاری معاہدوں…

حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے 2 ماہ میں 85 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے 2 ماہ میں 85 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 2 ماہ (جولائی اور اگست) کے دوران تنخواہ دار طبقے…

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن تاریخ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بازارِ حصص میں مسلسل تیسرے روز زبردست تیزی کے دوران غیر…