واٹس ایپ کا نیا حیران کن فیچر متعارف، استعمال کرنے کا طریقہ جانیے

لاہور: (جرأت نیوز) سماجی رابطے کی سب سے معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارف اپنا آڈیو پیغام ایک نئے طریقے سے دوسروں کو بھیج سکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے آڈیو میسج کو پلے کریں، جب وہ پلے ہو جائے تو کونے میں موجود آئیکون 1x کو دبائیں تو اپنی مرض کی رفتار کو منتخب کر لیں، صارفین اپنے وائس میسج کی رفتار کو 1.5 یا 2x تک بڑھا سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس نئے فیچر میں دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین اگر وائس میسج کی رفتار بڑھا کر بھی سنیں تو بھیجنے والے کی آواز بالکل متاثر نہیں ہوتی بلکہ پیغام کو پوری توجہ سے سنا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں