اسد عمرکی عوام کوجلد ویکسین لگوانے کی اپیل

اسلام آباد(جرات نیوز) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اوراین سی اوسی کے سربراہ اسد عمر نے عوام سے ایک بارپھراپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ نے ابھی تک نہیں لگوائی توجلد ہی لگوائیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ انشا اللہ آج ملک میں اب تک ہونے والی کورونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑسے تجاوزکرجائے گی۔ الحمدللہ لوگ رجسٹرڈ بھی ہورہے ہیں اورویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں۔ اسد عمرنے عوام سے ایک بارپھراپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ نے ابھی تک نہیں لگوائی توجلد ہی لگوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں