ہماری ٹرینیں ٹریک پر کب چلیں گی‘ یاسر حسین

کراچی (جرات نیوز) اداکار و میزبان یاسر حسین نے ڈہرکی ٹرین حادثے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹرینیں ٹریک پر کب چلیں گی؟گزشتہ روز یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈہرکی ٹرین حادثے کے حوالے سے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔اداکار نے حادثے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اداکاروں کی بکواس لڑائیوں پر تو ہر کوئی بات کررہا ہے لیکن ٹرین حادثے میں جو یہ معصوم افراد اللہ تعالی کو پیارے ہوگئے ان کے لیے کوئی اپنی آواز نہیں اٹھا رہا۔انہوں نے واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے سوال کیا کہ آخر ہماری ٹرینیں کب ٹریک پر چلیں گی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں