(روزنامہ جرأت)اقوام متحدہ کی میری ٹائم ایجنسی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور خلیج کے علاقے میں اب بھی تقریباً 400 بحری جہاز پھنسے ہوئے ہیں.میڈیا رپورٹس کی مطابق اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز میں 400 بحری جہازوں کی پھنسے ہونے کی اطلاع دی ہے جن پر لگ بھگ 6,000 ملاح سوار ہیں۔
میری ٹائم ایجنسی کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال ابھی حل نہیں ہوئی اور رکن ممالک و شپنگ انڈسٹری سے سمندری آمدورفت کی آزادی بحال کرنے کے لیے مزید سیاسی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔ اگرچہ امریکی حکام آبنائے کو کھلا قرار دے رہے ہیں، ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا مؤقف ہے کہ غیر مجاز جہازوں کے لیے راستہ اب بھی بند ہے۔اسی غیر یقینی صورتحال کے باعث تجارتی جہازوں کی آمدورفت معمول سے بہت کم ہے۔




