mike hesson birthday

’آج رات کوالٹی پرفارمنس کیساتھ جیتیں گے‘ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا اپنی سالگرہ پر پیغام

(روزنامہ جرأت)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے فیملی کے ہمراہ پاکستان میں اپنی 52 ویں سالگرہ منائی۔مائیک ہیسن کی فیملی ان دنوں پاکستان آئی ہوئی ہے، سالگرہ کے موقع پر مائیک ہیسن نے اپنی فیملی اور ٹیم کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی اور کیک بھی کاٹا۔ہیڈ کوچ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ملنے والی نیک خواہشات پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کے موقع پر فیملی کا یہاں ساتھ ہونا شاندار رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سیشن بھی بہت اچھا رہا تھا یہ ایک اچھا دن تھا، مجھے امید ہے کہ کوالٹی پرفارمنس کے ساتھ ہم آج رات جیتیں گے۔
واضح رہے تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں