swatschoolbus

اپر سوات: اسکول طالبات کی بس کھائی میں جاگری، ایک طالبہ جاں بحق

اپر سوات:(روزنامہ جرأت) اسکول طالبات کی بس کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئیں.اپر سوات میں اسکول طالبات کی بس کھائی میں جاگری جس سے ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اپرسوات کےعلاقے دار مئی میں اسکول بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس سے بس بے قابو ہوکر الٹ گئی اور کھائی میں جاگری۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک طالبہ جاں بحق اور 20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں