hasan nawaz asian games final

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: حسن نواز کی جارحانہ اننگز بھی پاکستان کو گولڈ میڈل نہ دلوا سکی

(روزنامہ جرأت)ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں حسن نواز کی جارحانہ اننگز بھی پاکستان کو گولڈ میڈل نہ دلوا سکی۔نشین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بناسکی۔حسن نواز نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد حسن نواز نے صائم ایوب کے ہمراہ 48 گیندوں پر 87 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو فیصلہ کن موڑ تک پہنچایا تاہم دیگر کوئی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔صائم ایوب 29 اور معاذ صداقت 23 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان 10، عبدالصمد 9 اور عثمان خان 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر اور شیوم دوبے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں