لاہور: (روزنامہ جرأت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جہاں روز احتجاج اور توڑ پھوڑ ہورہی ہو،، محنت کش کیسے کام کرے؟ سرمایہ کاری لانے کے لیے سب سے پہلے ماحول کو محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی، پنجاب میں کرپشن کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے، رشوت لینے والے سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جارہا ہے، بدعنوانی کا خاتمہ ترجیح ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی جی ڈی پی میں پنجاب کا حصہ نمایاں ہے، پنجاب میں 25، 25 سال پرانے قبضے ختم کرائے، تجاوزات ختم کرکے بازاروں کو کشادہ کیا گیا، صنعت سمیت ہر شعبہ تبدیلی سے گزر رہا ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کے لئے سب سے بڑا اثاثہ بن سکتی ہے۔




