mountaineer sohail sakhi

براڈ پیک حادثہ: لاپتا پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی

اسکردو:(روزنامہ جرأت) براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے باعث لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی۔بیس کیمپ ذرائع نےکوہ پیما سہیل سخی کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش براڈ پیک ٹریکنگ کے لیے جانے والے پورٹرز کو ملی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سہیل سخی کی لاش بیس کیمپ پہنچائی گئی ہے جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو لائی جائے گی۔کوہ پیما سہیل سخی کا تعلق ہنزہ سے تھا۔

واضح رہے کہ 15 روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے جن میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں سمیت 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں