اسلام آباد: (روزنامہ جرأت)بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر ہوگئے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رکن فاروق ایچ نائیک اور ن لیگ کے رکن آفتاب شیخ نے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد یہ جگہیں خالی ہوئی اور ان کی جگہ بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175 الف کی شق 2 کے پیراگراف (vii) کے تحت سینیٹ میں قائد ایوان اور قومی اسمبلی میں قائد ایوان کی نامزدگی کے بعد ن لیگ سینیٹر رانا ثناء اللہ اور پیپلز پارٹی کے رکنی قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کرکے نوٹیفائی کیا جاتا ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




