operation shaban

بلوچستان: شعبان آپریشن میں فورسز کی تازہ کارروائیاں، 9 خارجی ہلاک

(روزنامہ جرأت)بلوچستان کے علاقے شعبان میں پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، دہشتگردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق شعبان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی ہے جب کہ 5 جولائی سے اب تک مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر88 خارجی مارے جاچکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں