mohsin naqvi

ریاست مخالف بیانات سے فضل الرحمان کی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملے گی، محسن نقوی

(روزنامہ جرأت)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں مولانا فضل الرحمان کی بہت عزت کرتا تھا، ریاست مخالف باتیں کرنے کےبعد میرے دل میں ان کی کوئی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملے گی۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے سے میرے خلاف مہم چل رہی ہے، کہا گیا کہ ہم ایران کوئی دفاعی معاہدہ کرنے گئے تھے، ہم دفاعی معاہدہ کرنے نہیں موجودہ بحران کے سلسلے میں گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیردفاع سے سوال کیا گیا ان کے علم میں نہیں تھا، ان کو اس لئے علم نہیں تھا کہ کیونکہ دفاع سے متعلق بات نہیں ہوئی، وزیر اعظم نے خصوصی ٹاسک دیا اس لئے گیا، مجھے باہر جانے کا شوق نہیں ہے، مولانا صاحب نے اداروں کے حوالے سے غلاظت کہی۔کامران مرتضی نے وزیر داخلہ کے الفاظ پر اعتراض کیا، محسن نقوی نے کہا کہ جب تک یہ ریاست سے مال لے لیں ریاست اچھی ہوتی ہے، جب مال نہ ملے تو پھر خلاف ہو جاتے ہیں، یہ تنقید کرتے ہیں تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں، یہ اسلام کو بزنس کے لئے اور سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ جے یو آئی کافی دنوں سے میرے اوپر تبصرے کر رہی ہے، میں ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کا دل سے احترام اور عزت کرتا تھا، لیکن کل جب انہوں نے کہا کہ میں ریاست پر تھوکتا ہوں، وہ احترام ختم ہو گیا، انہوں نے احترام کی گنجائش نہیں چھوڑی، انہوں نے وزیر دفاع سے سوال کیا کہ دفاعی معاملہ تھا تو اپ کیوں نہیں گئے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے اوپر اعتراض کیا کہ میں کیوں گیا تھا تو وہ دفاعی معاہدہ نہیں تھا، ایران کا جو دورہ تھا وہ کسی صورت دفاعی معاہدے کے لیے نہیں تھا، ان کی مثال وہ ہے کہ اگر ان کو حکومت میں حصہ ملے تو سب ٹھیک اور اگر حکومت میں کوئی کرادار نہیں ہے تو مخالف باتیں شروع کر دیں۔
وزیر داخلہ کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی جب کہ محسن نقوی نے کہا کہ اب آپ کو ریاست سے پیسے اور نوکری نہیں ملنی، یہ لوگ گورنر راج سے پہلے کہتے تھے ہماری ان سے جان چھڑوائیں، جب یہ ریاست کو نچوڑیں تو ان کی ماں ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں